سری نگر ( اے این این+صباح نیوز+کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف مظاہرے جاری ، کرناہ میں مجاہدین کا پولیس چوکی پر حملہ، سب انسپکٹر ہلاک، 3 اہلکار شدید زخمی، مجاہدین کارروائی کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب، شوپیاں میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ محمد رفیع کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مکان کا ایک حصہ اور گاڑی تباہ۔ تفصیلات کے مطابق کرناہ کپواڑہ میں سرحدی حفاظتی فورس کے ایک کیمپ پر مجاہدین کے حملے میں ایک سب انسپکٹر ہلاک 3اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر موٹر سائیکل سوار اسلحہ برداروں نے جنوبی قصبہ شوپیان کے مضافات میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے شوپیان شیخ محمد رفیع کی رہائش گاہ پر گرنیڈ داغا جس کے نتیجے میں مکان کی کھڑکیوں اور صحن میں موجود ان کی ذاتی کار کو نقصان پہنچا۔ ضلع بارہمولہ کے شہریوں نے رات کے وقت گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرے کر کے نوجوانوںکی گرفتاری ناکام بنادی ۔بھارتی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بریکنگ پوائنٹ پرآگئی ہے۔ کشمیر کے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا ، بچے دودھ سے محروم ہیں ۔ ریاستی حکومت نے دفاتر نہ آنے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی دھمکی دی ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے جلوسوں کے شرکاءنے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔بڈگام میں سخت کرفیو کے باوجود شہید چار نوجوانوں کا چہارم منایا گیا اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ،جلسے میں 50ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ جلسہ سے سکھ حریت لیڈر دیوندر سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے رواں عوامی جدوجہد کو اہم، فیصلہ کن اور تاریخی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری قوم منظم اور پ±روقار طریقے پر اس جدوجہد کو جاری وساری رکھے ہوئے ہےں۔ دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گرفتاریوں کو بھارت کی شکست سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور سیاست کاروں کے وہ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں وہ جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہوئے شرم بھی محسوس نہیں کرتے۔ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک کسی کی شہ پر چلائی جانے والی دہشت گردی نہیں بلکہ بھارت سے مکمل آزادی کی خاطر کشمیریوں کی اپنے خون سے سینچی تحریک ہے۔ کشمیر سنٹرفار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ سٹیڈیز نے ایک بیان میں کشمیر کے تمام ممبر ان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی استعفی دیکر نہ صرف مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزاد پسند نوجوانوں کے احتجاج کے سامنے بھارتی فوج کی ہمت جواب دے گئی۔ بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڑانے حریت قیادت اوربھارتی حکومت کو مل بیٹھ کر موجودہ صورتحال سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔ لیفٹینٹ جنرل ڈی ایس ہوڑانے حریت قیادت اوربھارتی حکومت سمیت فوج کو سرجوڑکر موجودہ صورتحال سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک ادارہ تنہا کچھ نہیں کرسکتا۔ وادی میں موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے جنرل ڈی ایس ہوڑانے کہا گزشتہ40دنوں سے بچے سکول نہیں گئے۔ ملازمین نے ڈیوٹی پر حاضر ی نہیں دی اور فورسز و پولیس کو پتھرا¶ اور احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے باہر نکلنے کیلئے سب لوگوں کو مل کر حالات کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔
کشمیر