لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے پرچون سطح پر 17 سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے 34 روپے تک، 4 پھلوں کی قیمتوں میں 2 روپے سے 16 روپے تک ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا 43 ، شوگر فری 29 روپے، پیاز 20 روپے، لہسن دیسی 34 217 پھلوں میں ایک کلو کھجور 136 ، ناشپاتی 74 ، ایک درجن کیلا اول 62 روپے اور میٹھا درجن کی قیمت 16 روپے اضافے سے 80 روپے ہو گئی ۔