لاہور نالج پارک منصوبہ تعلیمی شعبہ میں سنگ میل ثابت ہو گا: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور نالج پارک کے منصوبہ سے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا، یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے، منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور نالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور نالج پارک کے منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا، نالج پارک کے قیام سے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا انفراسٹرکچر سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے اور منصوبہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے حکومتی اقدامات کا تسلسل ہے، نالج پارک منصوبہ شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار ہوگا، دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کو نالج پارک میں لانے کیلئے جامع پلان پر عمل کیا جائیگا اور منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایم این اے اویس لغاری نے فورٹ منرو ویلفیئر سٹی کے قیام کے بارے میں تجاویز پر بریفنگ دی جبکہ چیف ایگزیکٹو رشید میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن ائیرکموڈور (ر) شبیر خان نے رشید آباد سٹی کے قیام اور سماجی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا ایک سیاحتی مقام ہے اس علاقے کو ترقی دے کر سیاحتی، معاشی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت رشید آباد سٹی کی طرز پر فورٹ منرو ویلفیئر سٹی کے قیام کا جائزہ لے گی اور اس ضمن میں تجاویز کا جائزہ لے کر مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی 2 ہفتے میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقی کی متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...