شیا مین (آئی این پی) چینی سائنسدان ایسا مسالمہ دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ریشے کی افزائش کر سکتا ہے جو مستقبل میں کئی اعضا کے ریشے کی افزائش کو کہیں زیادہ آسان بنا سکتا ہے۔ اس تحقیق کی سربراہی شیا مین یونیورسٹی کے سکول آف لائف سائنسز اے پروفیسر ژاﺅ ڈاوانگ اور ڈینگ شیان مینگ اور پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر یوان کائی ہونگ نے کی ہے ۔ اس تحقیق کے نتائج سائنس ٹرانسلیشن میڈیسن کے تازہ ترین ایڈیشن میں 17اگست کو شائع ہوئے ہیں۔ ژاﺅ نے کہا کہ انہوں نے ایک دوائی ایکس ایم یو ۔ایم پی - 1دریافت کی ہے جو جگر، بڑی آنت اورکھال کی مرمت اور ری جنریشن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔، مستقبل میں اس گولی کی بدولت اعضاءکی پیوندکاری یا پیچیدہ بائیو میٹریل اور سیل تھراپیز نہیں کرانی پڑے گی۔