فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو اکتالیس اعشاریہ چھے سات فٹ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ تریپن ہزار ایک سو کیوسک اور پانی کا اخراج ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو اکتالیس اعشاریہ سات پانچ فٹ ریکارڈ کی گئی ہے تاہم منگلاڈیم میں پانی کی آمد انیس ہزار سات سو تینتالیس کیوسک اور اخراج تیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے. فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بائیس ہزار نو سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔