برازیل نے اولمپک میں اپنا چھٹا گولڈ میڈل فٹ بال کے فائنل میں جرمنی کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر حاصل کیا ،یہ برازیل کا اولمپک فٹ بال میں پہلا طلائی تمغہ ہے .
مینز1500میٹر دوڑٖ میں امریکی ایتھلیٹ سینٹرووچ نے اولمپک چیمپئن توفیق مخلوفی کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا.
پندرہویں دن روس اور امریکا نے چار، چار، چین، برطانیہ اور جرمنی نے تین، تین کیوبا دو،برازیل، ترکی، جنوبی افریقا، اسپین، سوئیڈن، سربیا، ہنگری اور جنوبی کوریا نے ایک ایک طلائی تمغہ جیتا ہے .پوائنٹس ٹیبل پر امریکا 43 گولڈ میڈلز جیت کر پہلے نمبر پر ہے، برطانیہ27طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری جبکہ چین26 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے .
ریو ڈی جنیرو اولمپکس کی اختتامی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات دو بجے میرا کانا سٹیڈیم میں شروع ہو گی.
ریو ڈی جنیرو اولمپکس اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ آج رات اختتام پذیر ہو جائینگے
Aug 21, 2016 | 16:16