کینٹ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،ملک صمد

Aug 21, 2017

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) انجمن شہریان کینٹ کے صدر ملک صمد نے کہا ہے کہ کینٹ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،گندگی اور صفائیکے ناقص انتظامات کی وجہ سے اہم شاہراﺅں اور علاقوں میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔ کینٹ کے علاقے اس قدربدقسمت ہیں کہ اس ساون میں بھی سیراب نہ ہوسکے۔نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کینٹ کے عوام کا صدیوں پرانا مسئلہ ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کینٹ کی بیشتر آبادیوںمیں ایک دن کے وقفے سے چند منٹوں کے لئے پانی دیا جاتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینٹ کا صدیوں پرانا پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔

مزیدخبریں