کراچی (خبر نگار) شہر قائد میںقربانی کے جانوروں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے رنگ برنگے زیورات کے اسٹالز سج گئے ہیں‘ خوبصورت رنگوں اور نگوں سے بنے مہرے ‘ شوخ رنگ کے دوپٹے پائل اور دیگر سامان بڑے ہی نہیں بچے بھی بڑے شوق سے خرید رہے ہیں ۔رنگ برنگے نگوں سے سجے مہرے دیدہ زیب پھولوں کے ہار‘ دوپٹے‘ پائلیں اور دیگر آرائشی اشیا قربانی کے جانوروں کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں اسی لیے مہنگے ہونے کے باوجود لوگ