بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقوم کی ترسیل‘شکایتوں کے انبار

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) پاکستان پوسٹ کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا، دسمبر2008 ء سے آج تک شکایات کے انبار لگ گئے۔ پانچ اضلاع میانوالی، لیہ، ملتان، سانگھڑ، میرپور خاص میں سب سے زیادہ رقوم کی ترسیل کی شکایات پائی گئیں۔ شکایات کو دور کرنے کے لئے بی آئی ایس پی نے پاکستان پوسٹ اور نادراکے درمیان بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق لازمی قرار دے دی۔ اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ اور نادرا دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن حتمی بائیومیٹرک سسٹم شروع کر نے کا عمل تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کر نے والوں کو 48,418,657منی آرڈر جاری کئے جن کی کل مالیت 133.816ارب روپے تھی اور اس پر بطور سروس چارجز کی مد میں 2.136ارب روپے وصول کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ دسمبر 2008سے 18جولائی2017تک پاکستان پوسٹ کو بی آئی ایس پی کی کل 48.42ملین روپے رقوم کی ترسیل کے حوالے سے کل2,522شکایات وصول ہوئیں۔ان شکایات کی روشنی میں بی آئی ایس پی نے پاکستان پوسٹ سے ناصرف رجوع کیا ہے بلکہ نادرا سے بھی بات چیت کرکے ایک بائیو میٹرک تصدیق کیلئے مذاکرات کرنے کی تجویز دی ہے۔
شکایات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...