797 ارب روپے کے گمنام اخراجات، وزارت خزانہ نے شماریاتی غلطی قرار دیدیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت خزانہ نے بجٹ خساروں کو کنٹرول کرنے کیلئے گزشتہ 8 سالوں میں797ارب روپے کے سرکاری اخراجات کو شماریاتی غلطیوں میں شامل کرکے انہیں گمنام خرچے قرار دیدیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور موجودہ حکومت کے دور میں 797 ارب روپے ایسی مد میں خرچ کئے گئے جن کی کوئی وضاحت یا نشاندہی نہیں کی گئی اور اسے بجٹ خسارے کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسا آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کو مطمئن کرنے کے لئے کیا جاتا رہا ہے کہ بجٹ خسارہ مقررہ حد تک ہی ہے۔ ان اخراجات کو کس مد میں خرچ کیا گیا ہے اس کی تحقیقات کےلئے وزارت خزانہ میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 9ماہ میں 8ارب 80کروڑ روپے کو شماریاتی غلطی قرار دیا گیا جبکہ مالی سال16-2015 میں سب سے زیادہ212 ارب روپے کے اخراجات کو شماریاتی غلطی قرار دیاگیا تھا۔ اس کے علاوہ مالی سال15-2014میں 177ارب روپے، مالی سال 14-2013 میں 215ارب روپے، مالی سال 13-2012میں16 ارب روپے،مالی سال12-2011میں 70 ارب روپے، مالی سال 11-2010 میں 32ارب روپے کو شماریاتی غلطی قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...