سرگودھا اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین سپر ایکسپریس کے بحال ہونے کا امکان

Aug 21, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا اور کراچی کے چلنے والی ٹرےن سپر ایکسپرےس درمیان دوبارہ بحال ہونے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کےلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں نئی مسافر کوچز کی تیاری کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال کی جانیوالی ٹرینوں میں سپر ایکسپریس‘ کراچی سے لاہور چلنے والی ایکسپریس ٹرین‘ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بند کی جانیوالی مسافر ٹرین کے علاوہ روحی ایکسپریس شامل ہیں سپر ایکسپریس سرگودھا اور کراچی کے درمیان دوبارہ بحال کی جائیگی جبکہ راولپنڈی اور خانپور کے درمیان چلنے والی روحی ایکسپریس کو بھی براستہ سرگودھا بحال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں