قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )کیربیئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے واپس وطن طلب کرلیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے۔ ٹیسٹ دینے کے بعد جو واپس جانا چاہے چلا جائے کیونکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا۔یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔،ان کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ لگ بھگ 24 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد تھکے ہارے یہ کھلاڑی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ دینے پہنچیں گے،ہاں ان کا کیا ٹیسٹ ہو گا؟ کیسی فٹنس آئے گی؟ کیا نتائج نکلیں گے؟یہ معلوم نہیں۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد وہ دوبارہ ویسٹ انڈیز کھیلنے جانے کیلئے تو فری ہوں گے لیکن وہ اس لائق ہوں گے بھی یا نہیں یہ وقت ہی بتائے گا۔کیریبین لیگ کھیلنے والے 7 قومی کرکٹرز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔کیریبین لیگ کھیل کر واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، وہاب ریاض ، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان، عمادوسیم اور محمد حفیظ شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن