لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے دوسرے روز کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپیئن شپ میں انڈر 15، 17 اور انڈر 19 کے مقابلے جاری ہیں۔ انڈر 17 گرلز میں پنجاب کی ایمل منیب، لائبہ مسعود، سندھ کی ماحین، اور اقرار ندیم نے اپنی حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔انڈر 19 گرلز کے کوارٹر فائنل میں آرمی کی مینال طارق، کائنات اور عارفہ حسن جبکہ پنجاب کی حادیہ افسر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انڈر 15 بوائز سنگلز کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کے عدنان، پنجاب کے بلال ندیم، ایم جالس اور رضا علی نے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔انڈر 17 بوائز میں پنجاب کے راجہ ذوالقرنین، مقصت عامر اور طیب شفیق جبکہ کے پی کے زبیر نے اپنے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انڈر 19 بوائز سنگلز میں عبداﷲ، زوہیب خان، عبدالباسط اور شعیب ریاض نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ گرلز انڈر 19 ڈبلز کے مقابلوں میں مینال طارق اور عارفہ حسن، حنا بتولاور عابدہ، مریم اور علیشبہ، زینب اور کائنات پر مشتمل جوڑیوں نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچز رات گئے کھیلے گئے جبکہ فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔