اسلام آباد(آن لائن)سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے مرضی کے فیصلے لینے کیلئے سندھ نیب ایجنسی بنائی ہے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہیں‘ سرکاری وکیل جب مقدمے کی سپورٹ میں کچھ بولیں گے ہی نہیں تو صاف ظاہر ہے کہ ملزم رہا ہو جائےں گے‘ ایم کیو ایم کو وزیراعظم کے انتخاب میں مسلم لیگی وزیراعظم کو ووٹ ڈالنے کے بدلے میں 25 ارب روپے دینے کی تحقیقاتکرائی جائیں‘ایم کیو ایم کو بھی اس کی صفائی دینی پڑے گی مجھے نہیں لگتا کہ بھٹو خاندان اور زرداری خاندان میں کوئی مفاہمت ہو سکے کیونکہ فاطمہ بھٹو تو زرداریوں کو اپنے والد شہید مرتضیٰ بھٹو کا قاتل سمجھتی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ رینجرز کو صحیح معنوں میں کام نہیں کرنے دیا جا رہا اگر انہیں اختیارات دئےے جائیں تو وہ کراچی میں امن قائم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی والے پیسے دیں گے اور اوپر سے بیوروکریسی بھی ان کے ساتھ ہے تو پولیس اور پیسے کی طاقت سے دوبارہ الیکشن جیت سکتے ہیں تاہم پنجاب میں جو حکومت بنائے گا سندھ میں بھی اس کی مرضی کی حکومت بنے گی حالانکہ پیپلز پارٹی سے سندھ کی عوام بیزار ہے اور پیسے لے کر بھی لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں وڈیرے عادی بکا¶ مال ہےں جو بھی حکومت آئے یہ اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔