ایم کیو ایم کی پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت وفد دیگر جماعتوں سے بھی ملے گا

Aug 21, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کامران ٹیسوری، عامر خان اور فرقان الطیب شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد عمر اور عمران اسماعیل شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے دعوت قبول کرلی۔ ایم کیو ایم کا وفد آج صبح پی ایس پی، ایم کیو ایم حقیقی کو بھی مدعو کرنے جائے گا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفود آج پیپلز پارٹی، پی ایس پی اور مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے اور ان کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ صبح ساڑھے 11 بجے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو سے ملاقات کریں گے اور ان کو کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیں گے جبکہ ایم کیو ایم کا ایک دوسرا وفد پی ایس پی کے ہیڈ کوارٹر جا کر کانفرنس کا دعوت نامہ دے گا۔ دوپہر ایک بجے عامر خان مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے ملاقات کریں گے اور انہیں دعوت نامہ دیں گے۔
ایم کیو ایم/ دعوت

مزیدخبریں