ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود کی پھر خلاف ورزی‘2مارٹر گولے فائر

کوئٹہ(آن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف وزری کر تے ہوئے فائر کئے جانیوالے راکٹ کے دو گولے پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے دو مارٹر گولے فائر کئے جو کیچ کے علاقے بلیدہ میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارٹر کے گولے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے سینکڑوں میٹر دور کھلے میدان میں گرے ۔ایرانی سرحدی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کو آگاہ کر دیا اس سلسلے میں ایرانی حکام کو متعلقہ محکمے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ بھی بھیجا جائیگا تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی فورسز /راکٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...