لاہور(خبر نگار)وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ر ہ گئی ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ءکا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔