کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءمحمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے جو زمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں انکو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ہم نواز شریف کے سپاہی اور رانا مبشر اقبال کے بازو ہیں ہم کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے این اے 120کی یو سی 56 میں کلثوم نواز کی الیکشن کمپین پوری جاں فشانی سے نبھائیں گے اور کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ عدالتی حکم سر آنکھوں پر لیکن عوام کی محبت پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے سر کا تاج بن چکی ہے۔