لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی ناﺅ کو بچانے کےلئے این اے 120کے عوامی مینڈیٹ میں نقب لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں جو انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹانے سے یکدم خشک ہو گئی ہیں۔ نواز شریف صرف خود کو ہی ریاست ،حکومت ، آئین و قانون، جمہوریت اور استحکام سمجھتے ہیں اور یہی رویہ ملک کو تباہی کی طرف لیجانے کا باعث بنا ہے ۔ عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے کی بجائے مزاحمت کے معاملے پرمسلم لیگ (ن) میں واضح تقسیم ہے۔