لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بھٹوں پر مزدوری کرنےوالے بچوں کو تعلیم دینے کےلئے کام کررہا ہے: ایاز گورائیہ

Aug 21, 2017

لاہور(اے پی پی )ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب ایاز احمد گورائیہ نے کہا ہے کہ پنجاب لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے ¾ غریب ¾ بے سہارا بچوں کو خواندہ کرنے کیلئے اپنا مشن سمجھ کر کام کر رہا ہے۔ پنجاب بھر میں 12 ہزار 19 سکولوں میں تین مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں ¾ پنجاب کے ان سکولوں میں 4 لاکھ لرنرز لٹریسی ایجوکیشن سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی نے بتایا کہ لٹریسی کی شرح کو بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں