روجھان : ڈاکوﺅں کا کشتی پر حملہ‘ سب انسپکٹر سمیت سات اہلکار اغوائ‘ ساتھی چھوڑنے تاوان کا مطالبہ

Aug 21, 2017

روجھان/ راجن پور/ لاہور/ رحیم یار خان (خبرنگار+ آئی این پی+ کرائم رپورٹر) روجھان تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اسلحہ سے لیس ڈاکوﺅں نے کشتی پر سوار سب انسپکٹر سمیت سات پولیس اہلکار اغوا کر لئے۔ اغوا شدہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے ساتھی چھوڑے جائیں اور بھاری تاوان کا جرائم پیشہ گروپوں نے مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق روجھان کے کچے میں اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ایک بار پھر سرگرم ہیں دو ماہ میں چوتھی واردات، روجھان کے علاقے بنگلہ اچھا کی حدود سے اسلحہ سے لیس ڈاکوﺅں نے سات پولیس اہلکار اغوا کر لئے۔ سب انسپکٹر مزمل نور دیگر پولیس اہلکار ذیشان حیدر، شاکر، صابر، جمشید، صفدر، لقمان ایک کشتی کے ذریعے چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے، اہلکار ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے تھے کہ جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوﺅں نے گھیرے میں لے لیا اور روجھان کے کچہ سکھانی میں لے گئے۔ اغوا کا مقصد اپنے مطالبات منوانا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سات پولیس اہلکاروں کے اغوا میں جرائم پیشہ گروپ عطاءاللہ پٹ ملوث ہے روجھان کے کچے میں عرصہ دراز سے اغوا برائے قتل، ڈکیتی سمیت کئی وارادت میں میں ملوث خطرناک اشتہاری پناہ گزین ہیں جنہوں نے سندھ پنجاب میں اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے انکے خلاف 2016ءمیں آرمی آپریشن بھی کیا گیا جس کے دوران یہ علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے مگر ایک بار پھر یہ روجھان کے کچے میں سرگرم ہوگئے ہیں اور دو ماہ میں کئی وارداتیں کرچکے ہیں جس میں پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں تاہم سب انسپکٹر مزمل اور پولیس اہلکار ذیشان، صفدر حسین، جمشید، صابر، شاکر، محمد لقمان سات پولیس اہلکاروں کی واپسی کے لیے جرائم پیشہ گروپ عطاءاللہ پٹ گینگ کے سربراہ عطاءاللہ پٹ کے بھائی پھالو نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور اغوا شدہ سات پولیس اہلکاروں کے واپسی کے بدلے میں پولیس کی حراست میں عطاءاللہ پٹ گینگ کے ساتھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم آر پی او ڈیرہ‘ ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کی نگرانی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے روجھان کے کچے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اغوا شدہ پولیس اہلکار روجھان کی پولیس چوکی مورو میں تعنیات تھے۔ لاہور سے آئی این پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور میں مغوی پولیس اہلکاروں کی جلد بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
اہلکار اغوا

مزیدخبریں