چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔تجزیے میں کہاگیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن