معدے کے مریض قربانی کا گوشت اورکلیجی نہ کھائیں ،طبیبہ فرحت منظوم

Aug 21, 2018

کراچی( ہیلتھ رپورٹر)معروف خاتون طبیبہ فرحت منظوم نے عیدالاضحی کے موقع پرمعدے کے امراض میں مبتلا افراد کو کھانا کھانے میں انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ معدے کے امراض ،شوگر ، بلڈ پریشراور یورک ایسڈ کی زیادتی کے مریض عیدقربان کے موقع پر ہونے والی قربانی کے گوشت اور کلیجی کھانے میں محتاط رہیں جبکہ گوشت میں زیادہ سے زیادہ ادرک کا استعمال کیا جائے اورمعدے کے امراض کا شکار افرادترش اورکھٹی اشیائ،مرچ وتیز مصالحہ جات،گھی وغیرہ کا استعمال کم کریں۔ فرحت منظوم نے عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کے وافر استعمال کو پہلے سے متعدد امراض میں مبتلا افراد کیلئے شدید نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معدے کے امراض میں مبتلا افراد عیدقرباں پر زیادہ تلی ہوئی،مرچ مصالحے کی تیارکردہ گوشت کی ڈشزاستعمال نہ کریں کیونکہ اس طرح ان کے مرض میں اضافہ ہوسکتا ہے ، خوراک میں روزانہ صحت کے لئے 90 گرام اور ہفتہ میں 500 گرام تک گوشت کا استعمال مفید ہوتا ہے تاہم اس میںزیادتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگرکے مریض بھی قربانی کے گوشت کو احتیاط کے ساتھ کھائیں کیونکہ شوگر کے مریضوں کیلئے سری پائے اور مغز نقصان دہ ہیں۔

مزیدخبریں