کابل (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) افغان فورسز قندوز سے اغواءہونے والے 149 یرغمالیوں کو رہا کرا لیا۔ لڑائی کے دوران 7 افغان طالبان ہلاک ہو گئے۔ ابھی 21 افراد طالبان کے پاس یرغمال ہیں جن کی رہائی کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ باقی یرغمالیوںکو بھی جلد رہا کرا لیا جائے گا۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان نے تاحال افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے 3 ماہ کے لئے مشروط جنگ بندی کی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا۔