ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں: مراد علی شاہ

Aug 21, 2018

گڑھی خدابخش (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، ہمارا فرض ہے کہ ووٹ دینے والوں کی عزت کریں، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنی اسمبلی کی ترجیحات بتا چکا ہوں،2008سے 2018میں لاء اینڈ آرڈر میں بہت تبدیلی آئی، بلاول بھٹو نے اپنے منشور میں پانی کا ذکر کیا تھا اس پر سب سے زیادہ کام کریں گے، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلیں گے، سندھ کے حقوق پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہائوس کی انیکسی میں رہ چکا ہوں، ہمارا فرض ہے ووٹ دینے والوں کی عزت کریں، ہمیں مسلم لیگ (ن) سے کوئی خاطر خواہ امید نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں