لاہور‘ بھلوال (آئی این پی+نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈورے مون کارٹون پر فوری پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے گھروں میں اردو کی بجائے ہندی زبان بولنا شروع ہو گئے ہیں جو ہمارے ملک کے رسوم و رواج کیخلاف ہے۔ ڈورے مون تصوراتی اور جادوئی دنیا میں کام کرتا ہے جس سے بچے بے حد متاثر ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی صہیب احمد بھرت نے بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ صہیب احمد بھرت نے یہ قرارداد اپنے بڑے بھائی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مختاراحمد بھرت کی مشاورت سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔
پنجاب اسمبلی میں کارٹون ڈورے مون پر پابندی ‘بھلوال کو ضلع بنانے کی قراردادیں جمع
Aug 21, 2018