اعظم طارق قتل کیس، 14 گواہوں کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری

Aug 21, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم طارق قتل کیس میں 14 گواہوں کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دس‘ دس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعظم طارق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی عدالت نے 14گواہوں کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دس دس ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہ ہر صورت پیش ہوں۔

مزیدخبریں