اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں بھی سادگی نظر آئی اجلاس میں وزیراعظم اور وزراءکی تواضع صرف چائے سے کی گئی۔ بسکٹ، کباب اور پیسٹری موجود نہیں تھی۔ تمام وزراءنے وزیراعظم عمران خان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حلف اٹھا لیا، سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران نے کابینہ ارکان کو روزانہ 14 گھنٹے کام کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ میں 16 گھنٹے سے زیادہ کام کروں گا، قوم کا سرمایہ فضول خرچ نہ کریں، آپ سب کو اخراجات کم کرنا ہوں گے، دل تو ہر روز کابینہ اجلاس بلانے کو کرنا ہے، آپ میری کابینہ میں ہیں، اب اپنے خاندان کو بھول جائیں۔ علاوہ ازیں وزےراعظم عمران خان عےدالاضحیٰ کی چھٹےاں نہےںمنائےں گے بلکہ ان چھٹےوں مےں مختلف وزارتوں پر برےفنگ لےں گے اور وزارت داخلہ کے امور کا تفصےلی جائزہ لےں گے۔ وزےراعظم تمام وزارتوں کے رےکارڈ کا ازخود جائزہ لےں گے۔
سادگی مہم