حنیف عبا سی کو دل کی تکلیف پر فوری آر آئی سی منتقل کر دیا گیا

Aug 21, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کو نماز ظہر کے دوران دل میں تکلیف کے باعث فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا محمد حنیف عباسی کے عارضہ قلب میں مبتلاء ہونے کے حوالے سے ان کے سیکرٹری شیخ انوار نے بتایا کہ دل کی تکلیف کے بعد ڈاکٹروں نے محمد حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی کرکے سٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد حنیف عباسی کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملنے پر سینیٹر چوہدری تنویر خان بھی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے دریں اثناء اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی آر آئی سی میں اس کمرے میں اپنا کنٹرول سنبھال لیا جس میں محمد حنیف عباسی زیر علاج ہیں پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے کمرے کے اطراف تعینات کردی گئی۔

مزیدخبریں