;غلاف کعبہ تبدیل، تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال خرچ ہوئے

Aug 21, 2018

مکہ مکرمہ (نامہ نگار) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، 2کروڑ ریال سے تیار کئے گئے 14میٹر لمبے غلاف سے کعبہ شریف کی 47میٹر دیوار ڈھانپ دی گئی۔ حرم شریف میں ہر سال مناسک حج کے دوران 9ذی الحجہ کو فجر کی نماز کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے، غلاف کعبہ کی تیاری میں دو کروڑ سعودی ریال خرچ ہوئے ہیں۔ غلاف کعبہ خالص سونے چاندی اور ریشم کے دھاگوں سے تیار کیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے اتارے گئے غلاف کے ٹکڑے اسلامی ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ عہدیداروں کو بطور تحفہ دئیے جاتے ہیں۔
غلاف کعبہ

مزیدخبریں