آرمی چیف قمر باجوہ سے گلے ملنے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف غداری کا مقدمہ

Aug 21, 2018

نئی دہلی (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو مہنگا پڑگیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حلف برداری تقریب میں گرمجوشی سے گلے ملنے پر بھارتی صوبہ بہار کی عدالت میں غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بہار کی عدالت میں داخل کی جانے والی درخواست میں وکیل سدھور اوہجا نے مو¿قف اختیار کیا کہ بھارتی آئین کی غداری کی دفعات کے تحت سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے پاکستان کے آرمی چیف سے گلے مل کر بھارتی فوج کی بے عزتی کی ہے۔ نوجوت سدھو نے اپنے اس عمل سے بھارتی عوام کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچائی ہے۔ لہٰذا ان کے خلاف بھارتی قوانین کے تحت فوری غداری کا کیس درج کیا جائے جس پر عدالت نے نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا۔
سدھو/ غداری مقدمہ

مزیدخبریں