لاہور (خصوصی رپورٹر) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے گذشتہ روز گورنر ہا¶س میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر صرف سرکاری میڈیا کو تقریب کی کوریج کی اجازت مل سکی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے تقرری سے متعلقہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف برداری کی اس سادہ اور پروقار تقریب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر چودھری محمد سرور، ممبران نگران صوبائی کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، جی او سی 10 ڈیو میجر جنرل محمد عامر، ائر وائس مارشل عرفان احمد، سٹیشن کمانڈر نیوی کمانڈر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ قبل ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے گورنر ہا¶س لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمد خاں بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حلف برداری سے پہلے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور اور علیم خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبے کو کپتان کے وژن کے مطابق چلائیں گے، غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائیگا، بزدار سے قائم مقام گورنر پرویزالہی نے حلف لیا، ملاقات میں امن امان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ صوبے کو عمران خان کے وژن کے مطابق چلائیں گے، تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا کبھی کوئی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیںگے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہا¶س میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے۔ حلف اٹھانے کے بعد قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار گورنر ہا¶س کے ہال میں مبارکبادیںدینے والوں سے گرم جوشی سے معانقہ اور مصافحہ کرتے رہے۔ گورنر ہا¶س کا ہال حلف مکمل ہونے کے بعد تالیوں سے گونج اٹھا۔ سابق نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری اور نگران وزراءنے بھی وزیراعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ سردار عثمان بزدار وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہا¶س بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی کار میں پہنچے اور بعدازاں وزارت اعلی کا حلف اٹھانے کے بعد ذاتی کار میں ہی وزیراعلی آفس روانہ ہوئے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی۔ اس طرح وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی نئی مثال قائم کی۔ وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کیبنٹ ونگ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حلف اٹھانے کے بعد ان کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعلی/ نوٹیفکیشن
کوئی غلط کام کیا نہ کرنے دوں گا‘ تبدیلی سب کو نظر آئے گی : وزیراعلی بزدار
Aug 21, 2018