وزیراعظم عمران خان ملٹری سیکرٹری ہاﺅس منتقل ہوگئے

Aug 21, 2018

اسلام آباد(اے این این)وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاوس سے متصل کالونی میں ملٹری سیکریٹری ہاﺅس منتقل ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالا میں گزارا کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ہفتہ 18اگست کو حلف اٹھایا ہے۔وزیر اعظم کی 16وزرا اور 5مشیروں پر مبنی 21 رکنی کابینہ نے بھی گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف اٹھالیا ہے جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
عمران، منتقل

مزیدخبریں