حکومت چلانے کےلئے عمران کو کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی: شیخ رشید

Aug 21, 2018

لاہور + اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ایجنسیاں + نیٹ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا۔ انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال بردار ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔وزیر ریلوے نے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا۔مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا۔ انہوںنے رسال پور لوکو موٹو فیکٹری،خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ، تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگ لی۔ وفاقی وزےررےلوے شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم عمران خان ریلوے میں بہتری لانے کےلئے صرف 90 روز دیئے ہیں لیکن مجھے مزید وقت درکا ہے۔ 120 دنوں میں ٹرینوں کی تعداد دگنی کر دیں گے۔ اوورسیز پاکستانی اپنی ٹرین لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں۔ ٹریک کا کرایہ دیں، عملہ ہمارا ہو گا۔ دسمبر 2018 تک عوام نئی پےر کو نئی رےلوے دےکھےں گے پےرکو نجی ٹی وی کو انٹر وےو دےتے ہوئے شےخ رشےد نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے ہےں۔ نوجوان عمران خان کے پےچھے رےڑھ کی ہڈی کی طرح کھڑے ہےں ہر پارٹی مےں لاتعداد لوگوں کی تحقےقات چل رہی ہےں اگر اےسے لوگ تحرےک انصاف مےںبھی ہوئے تو عمران خان ان کی حماےت کرےں گے عمران خان ڈلےور کرنا چاہتے ہےں وہ جانتے ہےں کہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے انہوں نے کہا کہ مےں شہباز شرےف خواجہ آصف سعد رفےق کو جےل مےںدےکھ رہا ہوں آصف زرداری بھی احتساب کے گھےرے مےں ہےںجب تک عمران خان ہےں نواز شرےف ملک سے باہر نہےں جا سکتے کچھ عرصہ بعد مسلم لےگ ن اور پےپلزپارٹی اکٹھے ہوں گے عمران خان دور اندےش سےاستدان ہےں مےںنے عمران خان سے کوئی وزارت نہےںمانگی اگر ن لےگ اور پےپلزپارٹی اکٹھے بھی ہو جائےںتو بھی اعتزازاحسن صدر نہےںبن سکتے۔ شےخ رشےد نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تک رےل کا سفر ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دےں گے اور پشاور سے لاہور تک رےلوے ٹرےک ڈبل کر دےں گے، 30 دسمبر 2018 تک عوام نےا رےلوے دےکھےںگے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے ریلوے کو اوپن کررہے ہیں جو سرمایہ کاری لانا چاہتا ہے لے آئے،ہم 5ہزار کلاس فور کے ملازمین کیلئے فوری طور پر مکان بنائیں گے، 32ریلوے اسٹیشنوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریلوے کا خسارہ 37ارب روپے ہے 30ارب ہماری پنشن ہے ، ریلوے کی پنشن بھی حکومت لے لے ہم سبسڈی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، کیماڑی سے پشاور تک تمام ٹریک کے دونوں طرف درخت لگائے جائیں گے،میں نے کوئی وزارت نہیں مانگی میر ی خواہش تھی کہ ریلوے کی منسٹری میں پہلے بھی کرچکا ہوں اب کوئی اور مل جائے۔پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں ریلوے کا ڈبل ٹریک چھوڑ کر گیا تھا،راولپنڈی سے لاہور تک ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا، جبکہ گوجر خان اور جہلم کو فاصلے کو کم کر کے 15کلومیٹر تک کیا جائے گا۔ ہم کوشش کریں گے کہ لاہور سے اسلام کا سفر اڑھائی سے تین گھنٹے تک ہوجائے یہ ہمارا خواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیماڑی سے پشاور تک تمام ٹریک کے دونوں طرف درخت لگائے جائیں گے۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا میں بدلہ ہوا شیخ رشید ہوں، غریب کا راج چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹرین لانا چاہتا ہے لے آئے۔ عملہ اور ٹریک ہمارا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں 30دسمبر تک میں ریلوے کو پاﺅں پر کھڑا کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نہیںبیس ہزار نوکریاں دوں گا، صحافیوں کو 10سال پہلے ریلوے میں 85فیصد رعایت دی۔ ایک صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ 30سالوں میں مختلف وزارتوں میں رہے ہیں، اب ریلوے کی وزارت کے لئے کسی نوجوان کو موقع کیوں نہیں دیا گیا،جس پر شیخ رشید برجستہ جواب دیا کہ نوجوان فلموں میں چاہئیں ہوتے ہیں سیاست میں نہیں، سیاست میں تجربہ کار لوگ چاہیئے ہوتے ہیں۔
شیخ رشید

مزیدخبریں