عید سے پہلے ایل پی جی مزید 10 روپے کلو مہنگی

Aug 21, 2018

لاہور (نیوز رپورٹر) عید الاضحی سے قبل اےل پی جی کی قیمت میں مزید10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی اور لاہور میں 150روپے فی کلو، میاں چنوں، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں 160روپے فی کلو، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں 170روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی میں 180 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان 200روپے فی کلو ہے۔

ایل پی جی/ مہنگی

مزیدخبریں