اسلام آباد+ لاہور (وقائع نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) قومی اسمبلی کے سپیکر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا ہے۔ 111ارکان نے میاں شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی ریکوزیشن پر دستخط کئے ہیں۔ میاں شہبازشریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گذشتہ روز نیب آفس میں پیش ہوئے، نیب پیشی کے دوران نیب افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے دئیے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف سے صاف پانی کمپنی سمیت مختلف کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوالات کئے گئے۔ شہباز شریف 2گھنٹے تک نیب آفس میں موجود رہے۔ نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دئیے گئے جوابات کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق جمعیت علماءاسلام (ف) کے ایک وفد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے و سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ساتھ ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایاز صادق بھی موجود تھے۔ جے یو آئی (ف) کے وفد میں مولانا لطیف الرحمن اور مولانا صلاح الدین بھی شامل تھے۔ رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت صدر کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا۔
شہبازشریف