فن پہلوانی کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھا جا سکتا ہے

Aug 21, 2018

جتوئی(نمائندہ نوائے وقت)فن پہلوانی کو فروغ دے کر ہی نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار سید فضل حسین شاہ بخاری،سید حسن شاہ نقوی، ندیم عباس خان ،میاں فدا حسین جوئیہ،سردار مرید عباس جتوئی، اعجاز حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے کے لئے انفرادی کھیل پہلوانی پر توجہ دینا ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا نوجوان پہلوانی جیسے جاندار کھیل سے دور ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے منشیات جیسی لعنت نے ان کے دلوں پر قبضہ کرلیااور پہلوانی جیسے کھیل سے دور ہوتے گئے اس کے علاوہ حکومتی توجہ بھی نوجوانوں کو اس کھیل سے دور کرتی گئی اگر اب بھی حکومتی کھیل کے حلقے عوام میں فن پہلوانی کا شعور بیدار کریں تو کوئی بڑی بات نہیں کہ آج بھی جھارا پہلوان، گاما پہلوان ،اکرم عرف اکی پہلوان، جیسے نامور کھلاڑیوں کا ہمارے ملک میں فقدان نہیں اس موقع پر انہوں نے علاقائی سماجی کارکن سید فضل بخاری کی پہلوانی کے فن کو زندہ رکھنے اور دنگل میں ملک بھر کے نامور پہلوانوں کی جتوئی دنگل میں شرکت انکا سنہری کارنامہ ہے اس موقع پر انہوں نے عوامی سماجی حلوقوں سے اپیل کی کہ نوجوان پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے اس فن کو زندہ رکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں