نعیم الحق اور افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

Aug 21, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نعیم الحق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور افتخار درانی کو معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چودھری کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عون چودھری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔
نعیم الحق

مزیدخبریں