سرگودھا(این این آئی)حکومت پنجاب نے تمام میونسپل کارپوریشنوں کو 35 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 11 یونین کونسلوں کیلئے 35کروڑ 5 لاکھ 78 ہزار 574 روپے کے فنڈز ماہ اگست کے لئے جاری کئے۔جن میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ98 ہزار 241 روپے، میونسپل کارپوریشن بہاولپور 1 کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان، 2 کروڑ39 لاکھ3ہزار916 روپے، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کیلئے 7کروڑ 9 لاکھ 35ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرانوالہ2 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار750 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرات 2 کروڑ 57 لاکھ 7 ہزار 583 روپے، میونسپل کارپوریشن ملتان 4 کروڑ 63 لاکھ 62 ہزار250 روپے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 2 کروڑ49 لاکھ98 ہزار917 روپے ، میونسپل کارپوریشن مری 1 کروڑ 22 لاکھ 87 ہزار 500 ،میونسپل کارپوریشن ساہیوال 3 کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار ،اور میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ17 ہزار 83 روپے کی گرانٹ شامل ہیں۔