سیل پوائنٹس پر سہولتیں ناکافی، شہر بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم

ملتان (خبر نگار خصوصی) شہر اور گرد و نواح میں قائم مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ شہریوں کی اکثریت قیمت پوچھنے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ شہری حدود میں پابندی کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کے عملہ نے بھتے لیکر شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی منڈیاں قائم کروا دی ہیں جس کی وجہ سے شہر میںگندگی کے مسائل بڑھ گئے ہیں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگوانے والے شعبہ ریگولیشن کے ملازمین کو میئر ملتان چودھری نوید الحق آرائیں نے حال ہی میں تعینات کیا ہے اور وہ میئر کے منظور نظر ملازمین سمجھے جاتے ہیں اور وہ کھلے عام ان منڈیوں سے وصولیاں کر رہے ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ سیل پوائنٹس پر سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ضرورت کے مطابق پانی و سایہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن