عمران میرے بھائی جےسے، سدھو کا پاکستان جانا غلط نہیں : سونیا گاندھی

Aug 21, 2018

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔مقتول بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ اور بھارتی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا ¾انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ذمے دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سدھو کی شرکت کو لے کر بھارتی میڈیا نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ¾ تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے گلے لگنے کو بھی ناپسند کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ سدھو کا پاکستان جانا آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی بری بات نہیں ۔بھارتی اینکرپرسن راج دیپ سردیسائی اور بھارتی صحافی عذیر حسن رضوی نے سدھو کے دورہ پاکستان کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی عوامی شخصیت کا عمران خان کی حلف برداری میں بطور مہمان شرکت مثبت اقدام ہے۔
سونیا گاندھی

مزیدخبریں