بیٹا حوالات میں بند منہ کالا کرنے والے ملزم دندناتے پھر رہے ہیں ‘ محمد صدیق کلثوم بی بی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر کروڑوں افراد کو بجلی کی دستیابی میں مسائل کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل ری نیو ایبل انرجی ایجنسی (آئی آر ای اے) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 32 ہزار 500 دیہات کو ابھی تک بجلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے جبکہ ملک کی مجموعی دیہی آبادی کا تقریباً 40 فیصد نیشنل گرڈ سے فراہم کی جانے والی بجلی سے استفادہ نہیں کر سکتا۔ رپورٹ کے مطابق جن دیہی علاقوں میں قومی گرڈ سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ وہاں پر صارفین کو 10 تا 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ بجلی کی سہولت کی عدم دستیابی سے قومی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں بجلی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پا لیا جائے تو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.5 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن