وہاڑی (نامہ نگار)نواحی گاؤں15ڈبلیوبی کے رہائشی محمدعرفان کے والد محمدصدیق اور والدہ کلثوم بی بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میرے بیٹے محمدعرفان پرعورت کوچھیڑنے کاجھوٹاالزام لگاکرانسانیت کی تذلیل کی گئی۔ملزمان دن دیہاڑے میرے بیٹے کامنہ کالاکرکے گدھاگاڑی پرگھماتے رہے چندکلومیٹرکے فاصلہ پرواقع پولیس تھانہ ماچھیوال بے خبررہی اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ کرتے ہیں۔والدہ کایہ بھی کہناہے کہ میرے بیٹے پرجس عورت کو چھیڑنے کاالزام لگایاگیاہے وہ میرے بیٹے سے دگنی عمرکی ہے۔والدمحمدصدیق نے روتے ہوئے بتایاکہ پنچائیت میں شامل بااثرزمیندارشوکت جٹ،شاہدجٹ،رشیدکھوکھر،یاسین کھوکھر،تسلیم عرف تچھی نے مجھے اورمیرے بیٹے کواپنی صفائی کاموقع تک نہ دیا پولیس تھانہ ماچھیوال کے ایس ایچ او شاہد اسحاق نے بھاری رشوت لیکر میرے بیٹے پر ایف آئی آر دیکر تھانے بند کردیا,ہے جب کہ جنہوں نے منہ کالا کرکے گلے میں جوتیاں ڈالیں وہ سرعام پھر رہے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔