گورنمنٹ گرلزہائی سکول آراضی میں شجرکاری مہم، ہیڈمسٹریس نے پودا لگایا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) گورنمنٹ گرلزہائی سکول آراضی میں شجرکاری مہم کا آغازہوگیا ہے ہیڈمسٹریس فوزیہ ناہیدنے پودا لگاکرمہم کا افتتاح کیا۔گرین پنجاب،گرین پاکستان کے عنوان سے شجرکاری مہم میں 500 پودے لگائے جائیں گے۔ سکول کے تمام اساتذہ،طالبات اوردیگرسٹاف اپنے اپنے نام کے پودے لگائیں گے اوران کی دیکھ بھال کریں گے۔اس کے علاوہ بچیوں کے والدین کوبھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھی اس مہم میں شریک ہوں اورسکول میں اپنی خاندان کے نام سے پودے لگائیں۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ہیڈمسٹریس فوزیہ ناہیدکا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ پر قابوپانے کے لیے ہمیں حکومت کا بھرپورساتھ دینا چاہیے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اورترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن