جنڈ ( نامہ نگار ) بچوں کوعلم حروف کے ساتھ علم حقیقی سے بھی روشناس کرانا شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے مختلف دنیاوی معلمین کی کتابوں میں لکھی تحریروں کو مکمل علم نہیں کہا جاسکتا جبکہ ہمارے تمام معاشرتی مسائل ومشکلات کے حل کی فراہمی کا نام بھی علم ہے جو فی اوقت قوم کو کہیں اور کسی بھی مدرس ومکتب سے حاصل نہیں ہورہا ہے جبکہ ہم بچوں کے روشن مستقبل کیلئے علم کی روشنی فراہم کررہے ہیں ہمارے ادارے میں بچوں کے اندر چھپی صلاحیتیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے انہیں نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بہتر تعلیم وتربیت کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار میزبان پرنسپل مِلک عظمت عباس اعوان ٹی ایل پی کے رہنما پیر سید احسن محمود شاہ گیلانی انڈس کالج جنڈ کے پرنسپل محمد نوید نواز خان ودیگر مقررین نے گذشتہ رو ز سرپرست اعلیٰ مِلک امتیاز علی خان اعوان کی زیر سرپرستی مِلک امجد علی خان اعوان کی زیر نگرانی مِلک عابد علی خان اعوان کے زیر اہتمام پاکستان ایجوکیشنل سکولز سسٹم کیمپس جنڈ میں منعقدہ تقریب یوم والدین وتقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر زادہ محمد حفیظ اعوان شاہ نقشبندی دریائی بہادر شیر خٹک صاحبزادہ علامہ محمد جابر خان ماجد حیدر مِلک فتح خان ڈھاک کیپٹن ر مِلک محمد بشیر احمد خان پیر زادہ سید محمد عمران حیدر شاہ اور طلباء کے والدین کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ شریک ہوئے خصوصی مہمانانوں نے نمایاںکامیابی حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں اسناد وسر ٹیفکیٹ ، ٹرافیاں وشیلڈز اور میڈل بطور انعام تقسیم کئے ہیں ۔