پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کاتیونس کی بندرگاہ کا دورہ

Aug 21, 2018 | 13:10

ویب ڈیسک

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے تیونس کی بندرگاہ کا دورہ کیاہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کے تیونس کی بندرگاہ پہنچنے پر دفاعی اتاشی،پاکستانی سفارتخانے کے سیکرٹری اور تیونس بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈرنے کمانڈرتیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈراورمیئر لاگولاٹی سے ملاقاتیں کیں ۔جہاز کیعملے نیمختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا اورتیونس بحریہ کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ترجمان کے مطابق مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پی این ایس اصلت نے تیونس بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اورعسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگارثابت ہوگا۔

مزیدخبریں