پاکستان دہشت گردی سےسب سے زیادہ متاثر ہونےوالا ملک ہے جس کےہزاروں شہری شہید ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جس کے ہزاروں شہری شہید ہوئے۔دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پہلے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان تمام لوگوں کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہیں جو دہشت گردوں کے ہاتھوں نشانہ بنے ہیں۔ سرکاری ریڈےو کے مطابق ترجمان نے کہا کہ اس دن ہمیں اپنی مسلح افواج اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں سے بھی تشکر کا اظہار اور خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے مادر وطن اور عوام کا تحفظ اورسلامتی یقینی بنانے کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثنا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اورا نہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے آج پہلا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہا ہے کہ پہلی بار دن منانا قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر متاثرین کی طرف توجہ مبذول کرانے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک اور بچ جانے والوں کی ہر صورت مدد کرنی چاہیے جو مسلسل جواب دہی اور نتائج کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن