اوکاڑہ: مسلح افراد کی ایم پی اے جگنو محسن کی کوٹھی پر قبضے کی کوشش

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں درجنوں مسلح افراد کا منتخب ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کی کوٹھی پر قبضہ کرنے کی کوشش‘ ملازم پر وحشیانہ تشدد‘ لوگوں کے آ جانے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ روز منتخب ایم پی اے سید ہ جگنو محسن کی کوٹھی واقع محلہ جیوے شاہ شیرگڑھ میں درجنوں مسلح افراد داخل ہوگئے۔ کوٹھی میں موجود سیدہ جگنو محسن کے اسسٹنٹ رائے محمد عمران اور ملازم محمد عمران سے مزاحمت کی تو ملزمان نے عمر ان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل کیاملزمان نے اس دوران سیدہ جگنو محسن کے اسسٹنٹ رائے محمد عمران کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بناتے ہوئے اسے زمین پر بٹھا ئے رکھا شوروغل اور ہوائی فائرانگ کی آواز سن کر اہل علاقہ کے درجنوں افراد موقع پرآ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزمان میں سے مصطفی مہدی محسن، عرفان کو شناخت کر لیا، پولیس تھانہ شیر گڑھ نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن