شام اور عراق جانے والے جرمن جہادیوں کے 3 یتیم بچوں کو حکام کے حوالے کر دیا گیا

Aug 21, 2019

دمشق (این این آئی)شام اور عراق جانے والے جرمن جہادیوں کے بچوں کو پہلی مرتبہ جرمن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں کرد حکام نے بتایاکہ ایسے تین بچوں کو جرمن حکام کے حوالے کیا گیا، جو یتیم ہو چکے ہیں اور جن میں سے چھ ماہ کا ایک بچہ شدید بیمار بھی ہے۔ شام میں داعش کی شکست کے بعد سے یہ بچے الحول نامی مہاجر کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ داعش کے جرمن جہادیوں کے بچوں کی وطن واپسی کا معاملہ ایک عرصے سے زیربحث ہے۔

مزیدخبریں