کراچی (این این آئی)حکومت سندھ کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر کے ایم سی وسیم اختر کے سندھ حکومت کو ٹیکس نہ دینے کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے منتخب عوامی نمائندے کے منصب کے برعکس قراردیا ہے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میئر سے اپنا بیان واپس لینے کی ہدایت کریں ایسا بیان سول نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے پیپلز پارٹی سیاسی افراتفری اور نفرت کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی دھمکیوں سے شہر کی خدمت نہیں کی جاسکتی یہ آدھا تیتر آدھا بٹیر کی سیاست کرتے ہیں، میں اردو بولنے والا سندھی پاکستانی ہوں مجھے اس پر فخر ہے اور ایم کیو ایم کی اس تفریق کی سیاست کو مسترد کرتا ہوں وہ منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آپ نے پچیس ارب روپے کراچی کے لئے اعلان کروائے اس فنڈز کا کیا کیا؟ باغ ابن قاسم کا آپ نے وزیراعظم سے کراچی کے لئے ایک سو باسٹھ ارب روپے کا پیکج کا اعلان کروایا ان میں سے کتنی رقم کراچی میں لگی انہوں نے کہا کہ آپکو فنڈز کسی نے دئیے ہیں تو وہ سندھ حکومت نے دئیے آپکو پیسے وفاقی حکومت نہیں سندھ حکومت دیتی ہے اپنی ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے الزام سندھ حکومت کو دے رہے ہیں آپ نے بیانات دینے کے علاوہ کراچی کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا میئر صاحب رونا دھونا چھوڑیں اور بس کام کریں انسان اپنے کام سے ہی پہچانا جاتا ہے آپکو شہر کی خدمت کے لئے چنا گیا تھا نہ کہ سیاسی بیانات داغنے کے لئے۔
وسیم اختر کا بیان سول نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے، مرتضیٰ وہاب
Aug 21, 2019